ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کو ’مذاکرات کے راستے‘ پر واپس لانا چاہتے ہیں: واشنگٹن

شمالی کوریا کو ’مذاکرات کے راستے‘ پر واپس لانا چاہتے ہیں: واشنگٹن

Thu, 27 Apr 2017 22:00:16    S.O. News Service

واشنگٹن،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو ”مذاکرات کے راستے“ پر واپس لانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔یو ایس پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے گزشتہ روز کانگریس کو بتایا کہ پیونگ یانگ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید پابندیوں کا سہارا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، شمالی کوریا رواں صدی میں جوہری تجربات کرنے والا واحد ملک ہے، جس نے حالیہ برسوں کے دوران میزائلوں کے 60 سے زائد تجربات کیے ہیں۔ دوسری طرف امریکا نے اپنے تھاڈ نامی دفاعی میزائل نظام کی جنوبی کوریا میں تنصیب شروع کر دی ہے، جس پر چین اور روس کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 


Share: